المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 988
وَبِهِ : نَا زُهَيْرٌ ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ اللهَ لَا يَنْتَزِعُ الْعِلْمَ مِنَ النَّاسِ انْتِزَاعًا يَنْتَزِعُهُ مِنْهُمْ ، وَلَكِنْ يَقْبِضُ الْعِلْمَ بِقَبْضِ الْعُلَمَاءِ ، حَتَّى إِذَا لَمْ يُبْقِ عَالِمًا ، اتَّخَذَ النَّاسُ رُءُوسًا جُهَّالًا ، فَسُئِلُوا فَأَفْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ ، فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ علم کو لوگوں سے اس طرح اچانک نہیں چھین لے گا کہ اسے ان (کے سینوں) سے کھینچ نکالے، بلکہ وہ علماء کی وفات کے ذریعے علم کو قبض فرمائے گا، یہاں تک کہ جب وہ کوئی عالم باقی نہیں چھوڑے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا مقتدا و پیشوا بنا لیں گے، پھر ان سے (دینی مسائل) دریافت کیے جائیں گے تو وہ علم کے بغیر ہی فتویٰ دیں گے، یوں وہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔“