المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 969
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَتَى جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : I " إِنَّ اللهَ يَأْمُرُكَ أَنْ تَدْعُوَ بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ ، فَإِنَّهُ مُعْطِيكَ إِحْدَاهُنَّ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ تَعْجِيلَ عَافِيَتِكَ ، وَصَبْرًا عَلَى بَلِيَّتِكَ ، وَخُرُوجًا مِنَ الدُّنْيَا إِلَى رَحْمَتِكَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام نبی ﷺ کے پاس آئے اور عرض کی: ”بے شک اللہ تعالیٰ آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ ان کلمات کے ذریعے دعا کریں، کیونکہ وہ آپ کو ان میں سے کوئی ایک ضرور عطا فرمائے گا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ تَعْجِيلَ عَافِيَتِكَ ، وَصَبْرًا عَلَى بَلِيَّتِكَ ، وَخُرُوجًا مِنَ الدُّنْيَا إِلَى رَحْمَتِكَ» ”اے اللہ! میں تجھ سے تیری عافیت کے جلد ملنے، تیری آزمائش پر صبر، اور دنیا سے تیری رحمت کی طرف کوچ کر جانے کا سوال کرتا ہوں۔“““