المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 960
وَسَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ :
سَأَلْتُ عَائِشَةَ ، عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَتْ : كَانَ I " يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ : قَدْ صَامَ ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ : قَدْ أَفْطَرَ . وَمَا صَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهْرًا كَامِلًا مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ شَهْرَ رَمَضَانَ .
ترجمہ
عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کے روزوں کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ (کثرت سے) روزے رکھتے یہاں تک کہ ہم کہنے لگتے کہ شاید اب آپ ﷺ (مسلسل) روزے ہی رکھیں گے، اور (کبھی) روزے چھوڑ دیتے یہاں تک کہ ہم کہنے لگتے کہ شاید اب آپ ﷺ روزے نہیں رکھیں گے۔ اور رسول اللہ ﷺ نے جب سے مدینہ منورہ تشریف لائے، رمضان کے سوا کبھی بھی کسی پورے مہینے کے (مسلسل) روزے نہیں رکھے۔““