المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 959
قَالَ : وَسَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ :
سَأَلْتُ عَائِشَةَ : كَيْفَ كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي ؟ فَقَالَتْ : كَانَ I " إِذَا صَلَّى قَاعِدًا رَكَعَ قَاعِدًا ، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا رَكَعَ قَائِمًا .
ترجمہ
عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ نبی ﷺ کس طرح نماز پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ جب بیٹھ کر نماز پڑھتے تو رکوع بھی بیٹھ کر کرتے تھے، اور جب کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر ہی کرتے تھے۔““