المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9474
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو حَدِيثَ الْقَبْرِ ، حَدِيثَ زَاذَانَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، مِثْلَ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَجَّاجِ إِلَّا قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ ، وَلَا عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، وَلَا عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا وَهْبٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ .ترجمہ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے (قبر کے احوال والی) حدیث، یعنی زاذان کی حدیث، اعمش کی روایت کردہ حدیث کی مانند مروی ہے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حجاج سے قیس بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قیس بن سعد سے جریر بن حازم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور جریر سے وہب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسحاق بن ابی اسرائیل اس روایت میں منفرد ہیں۔“