المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9473
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، نَا عَمَّارٌ الدُّهْنِيُّ ، قَالَ : قُلْتُ لِأَبِي إِسْحَاقَ : أَذَكَرْتَ ؟ يَعْنِي حَدِيثَ مُسْلِمِ بْنِ نُذَيْرٍ عَنْ حُذَيْفَةَ ، أَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَضَلَةِ سَاقِي ؟ فَحَدَّثَنِيهِ I " قَالَ سُفْيَانُ : ثُمَّ لَقِيتُهُ ، فَسَأَلْتُهُ ، فَحَدَّثَنِي بِهِ .
ترجمہ
امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمار دہنی رحمہ اللہ نے بیان کیا: ”میں نے ابو اسحاق رحمہ اللہ سے کہا: کیا آپ کو (وہ حدیث) یاد ہے؟“ ان کی مراد مسلم بن نذیر رحمہ اللہ کی وہ روایت تھی جو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے میری پنڈلی کے گوشت کو پکڑا۔ تو انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کر دی۔ سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”پھر میں ان (ابو اسحاق) سے ملا اور ان سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی۔“