المعجم الأوسط
باب الياء— حرفِ یاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9443
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ كَثِيرٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ الْعَنْسِيُّ ، ثَنَا أَبُو قَبِيلٍ الْمِصْرِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : الصَّوْمُ يُذْبِلُ اللَّحْمَ ، وَيُبْعِدُ مِنْ حَرِّ السَّعِيرِ ، إِنَّ لِلهِ مَائِدَةً عَلَيْهَا مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ ، لَا يَقْعُدُ عَلَيْهَا إِلَّا الصَّائِمُونَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي قَبِيلٍ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ الْعَنْسِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ بَقِيَّةُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”روزہ جسم کا گوشت گھلا دیتا ہے اور بھڑکتی آگ کی تپش سے دور کر دیتا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ کا ایک دسترخوان ہے جس پر ایسی نعمتیں ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال تک گزرا؛ اس پر صرف روزہ دار ہی بیٹھیں گے۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو ابو قبیل رحمہ اللہ سے ابو بکر عنسی رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور بقیہ رحمہ اللہ اس میں منفرد ہیں۔“