المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَمْرٌو قَالَ : نَا صَدَقَةُ ، عَنِ الْأَصْبَغِ ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ صَدَقَةَ السِّرِّ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ ، وَإِنَّ صَنَائِعَ الْمَعْرُوفِ تَقِي مَصَارِعَ السُّوءِ ، وَإِنَّ صِلَةَ الرَّحِمِ تَزِيدُ فِي الْعُمُرِ ، وَتَقِي الْفَقْرَ . وَأَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ : لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، فَإِنَّهَا كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ ، وَإِنَّ فِيهَا شِفَاءً مِنْ تِسْعَةٍ وَتِسْعِينَ دَاءً ، أَدْنَاهَا الْهَمُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَهْزٍ إِلَّا الْأَصْبَغُ ، وَلَا عَنِ الْأَصْبَغِ إِلَّا صَدَقَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرٌو .
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک پوشیدہ صدقہ رب کے غصے کو ٹھنڈا کر دیتا ہے، اور نیک کام برے انجام سے بچاتے ہیں، اور صلہ رحمی عمر میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور فقر سے محفوظ رکھتی ہے؛ اور تم «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”نیکی کرنے کی طاقت اور برائی سے بچنے کی ہمت صرف اللہ ہی کی توفیق سے ہے“ کثرت سے کہا کرو، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے، اور اس میں ننانوے بیماریوں سے شفا ہے، جن میں سب سے ادنیٰ (بیماری) فکر و پریشانی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بہز رحمہ اللہ سے صرف اصبغ رحمہ اللہ نے، اور اصبغ رحمہ اللہ سے صرف صدقہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس میں عمرو رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“