❮
❯
حدیث نمبر: 9411
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي النَّضْرِ ، ثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، ثَنَا أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِي الْمُحَجَّلِ ، عَنِ ابْنِ أَخِي أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ مَقَامِي بَيْنَ كَتِفَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ إِذَا سَلَّمَ قَالَ : اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمُرِي آخِرَهُ ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَوَاتِيمَ عَمَلِي رِضْوَانَكَ ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ أَيَّامِي يَوْمَ أَلْقَاكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْمُحَجَّلِ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حُسَيْنٍ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ إِلَّا أَبُو النَّضْرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي النَّضْرِ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میری جگہ رسول اللہ ﷺ کے دونوں کندھوں کے پیچھے ہوتی تھی، تو آپ ﷺ جب سلام پھیرتے تو یہ دعا فرماتے:“ «اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمُرِي آخِرَهُ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَوَاتِيمَ عَمَلِي رِضْوَانَكَ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ أَيَّامِي يَوْمَ أَلْقَاكَ» ”اے اللہ! میری عمر کا بہترین حصہ اس کا آخری حصہ بنا دے۔ اے اللہ! میرے اعمال کا انجام اپنی رضا مندی پر کر دے۔ اے اللہ! میرے دنوں میں سب سے بہتر دن اس دن کو بنا دے جس دن میں تجھ سے ملوں گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو المحجل سے عبدالملک بن حسین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبدالملک سے ابو النضر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابوبکر بن ابی النضر منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الهاء / حدیث: 9411
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف أبي مالك النخعي
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه أبو مالك النخعي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 110»»