المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَبِهِ : عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : لَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَاسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ ، وَكَفَرَ مَنْ كَفَرَ مِنَ الْعَرَبِ ، قَالَ عُمَرُ : يَا أَبَا بَكْرٍ ، كَيْفَ تُقَاتِلُ النَّاسَ ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، فَمَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، فَقَدْ عَصَمَ مِنِّي مَالَهُ وَنَفْسَهُ إِلَّا بِحَقِّهِ ، وَحِسَابُهُ عَلَى اللهِ ؟ I " فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : لَأُقَاتِلَنَّ مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ ، وَاللهِ لَوْ مَنَعُونِي عَنَاقًا كَانُوا يُؤَدُّونَهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَقَاتَلْتُهُمْ عَلَى مَنْعِهَا ، قَالَ عُمَرُ : فَوَاللهِ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ رَأَيْتُ اللهَ شَرَحَ صَدْرَ أَبِي بَكْرٍ لِلْقِتَالِ ، فَعَرَفْتُ أَنَّهُ الْحَقُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا صَدَقَةُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے اور عربوں میں سے جنہیں کفر کرنا تھا وہ کافر (مرتد) ہو گئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے) کہا: اے ابوبکر! آپ لوگوں سے کیسے قتال کریں گے جبکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہہ دیں، پس جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہہ دیا، اس نے مجھ سے اپنا مال اور اپنی جان محفوظ کر لی مگر اس کے حق کے ساتھ، اور اس کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔“؟ اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں اس شخص سے ضرور قتال کروں گا جو نماز اور زکوٰۃ کے درمیان فرق کرے گا، بخدا! اگر انہوں نے مجھے بکری کا ایک بچہ «عَنَاقًا» دینے سے بھی منع کیا جو وہ رسول اللہ ﷺ کو ادا کیا کرتے تھے، تو میں ان کے اس منع کرنے پر بھی ان سے قتال کروں گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پس اللہ کی قسم! یہ کچھ نہ تھا مگر یہ کہ میں نے دیکھ لیا کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا سینہ قتال کے لیے کھول دیا ہے، چنانچہ میں نے جان لیا کہ یہی حق ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف صدقہ رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“