المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9397
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْمَدَائِنِيُّ ، نَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، ثَنَا وَرْقَاءُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ صَفِيَّةَ ، وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا ، وَأَوْلَمَ لِلنَّاسِ حَيْسًا عَلَى نِطَعٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ إِلَّا وَرْقَاءُ ، وَلَا عَنْ وَرْقَاءَ إِلَّا شَبَابَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا، ان کی آزادی ہی کو ان کا مہر قرار دیا، اور لوگوں کو چمڑے کے دستر خوان پر حیس (کھجور، گھی اور پنیر سے تیار کیا ہوا کھانا) کا ولیمہ کھلایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور بن معتمر سے ورقاء کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ورقاء سے شبابہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور زکریا بن یحییٰ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“