المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9396
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَرَاءِ الْغَنَوِيُّ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مَيْمُونٍ الْقَنَّادِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : نَظَرَ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَبِّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى ، قَالَ عِكْرِمَةُ : فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : نَظَرَ مُحَمَّدٌ إِلَى رَبِّهِ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ ؛ جَعَلَ الْكَلَامَ لِمُوسَى ، وَالْخُلَّةَ لِإِبْرَاهِيمَ ، وَالنَّظَرَ لِمُحَمَّدٍ ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَيْمُونٍ الْقَنَّادِ إِلَّا مُوسَى بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”محمد رسول اللہ ﷺ نے اپنے رب تبارک و تعالیٰ کو دیکھا۔“ عکرمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”کیا محمد ﷺ نے اپنے رب کو دیکھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں! اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو شرفِ ہم کلامی بخشا، ابراہیم علیہ السلام کو خلت (گہری دوستی) عطا فرمائی، اور محمد ﷺ کو اپنے دیدار کا شرف عطا فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو میمون القناد سے موسیٰ بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حفص بن عمر العدنی اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“