المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9395
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَرْمٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ قَرْمٍ ، وَلَا عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا أَبُو الْجَوَّابِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے سلیمان بن قرم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سلیمان سے ابو الجواب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابراہیم بن سعید اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“