المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9380
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ الْمُعَافَى ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ ، فَقَالَ : مُرْهَا فَلْتَرْكَبْ ؛ فَإِنَّ اللهَ لَا يَصْنَعُ بِعَنَاءِ هَذِهِ شَيْئًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ إِلَّا أَبُو الْأَحْوَصِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْكَبِيرِ .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میری بہن نے نذر مانی ہے کہ وہ پیدل بیت اللہ تک جائے گی۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے حکم دو کہ سوار ہو کر جائے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کو اس کی مشقت اور تکلیف سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن مسروق سے ابوالاحوص کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبدالکبیر منفرد ہیں۔“