المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9379
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ الْمُعَافَى بْنِ عِمْرَانَ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَامَ بِلَالٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : مَاتَتْ فُلَانَةُ وَاسْتَرَاحَتْ ، فَغَضِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَقَالَ : إِنَّمَا اسْتَرَاحَ مَنْ غُفِرَ لَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَلَا عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ إِلَّا الْمُعَافَى ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْكَبِيرِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: ”فلاں عورت فوت ہو گئی اور اسے راحت مل گئی۔“ اس پر نبی کریم ﷺ ناراض ہوئے اور فرمایا: ”راحت تو دراصل اسی کو ملی جس کی مغفرت کر دی گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الاسود سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ ابن لہیعہ سے معافی کے سوا کسی نے، اور عبدالکبیر اس میں منفرد ہیں۔“