المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حدیث نمبر: 9374
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنَخَّلِ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، نَا أَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زُبَيْدٍ ، عَنْ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي سُفْيَانُ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : بَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى سُبَاطَةِ قَوْمٍ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدَةَ إِلَّا أَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( شقيق) كما في مصادر التخريج.ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک قوم کے کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ پر پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیدہ رحمہ اللہ سے اشعث بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں احمد بن منیع منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح (سفیان) آیا ہے، جبکہ درست نام (شقیق) ہے، جیسا کہ تخریج کے مصادر میں ہے۔