المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حدیث نمبر: 9368
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو ذَرٍّ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ ، نَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَلْبَسْ ثَوْبَيْهِ ، فَإِنَّ اللهَ أَحَقُّ مَنْ تُزُيِّنَ لَهُ ، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ ثَوْبَانِ فَلْيَتَّزِرْ إِذَا صَلَّى ، وَلَا يَشْتَمِلْ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ اشْتِمَالَ الْيَهُودِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے دونوں کپڑے پہن لے، کیونکہ اللہ تعالیٰ زیادہ حق دار ہے کہ اس کے لیے زینت اختیار کی جائے۔ اور جس کے پاس دو کپڑے نہ ہوں وہ نماز پڑھتے وقت تہبند باندھ لے، اور تم میں سے کوئی نماز میں یہودیوں کی طرح (سارے بدن پر کپڑا) لپیٹ نہ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے حفص بن میسرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں زہیر بن عباد منفرد ہیں۔“