المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حدیث نمبر: 9367
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ ، ثَنَا الْمُحَارِبِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ الْأَعْمَشَ ، يَذْكُرُ ، عَنْ طَرِيفِ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - يَرْفَعُهُ - قَالَ : مَا مِنْ رَجُلٍ وَلِيَ عَشَرَةً إِلَّا أُتِيَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ ، حَتَّى يُفْصَلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا الْمُحَارِبِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص بھی دس آدمیوں کا حاکم بنا، قیامت کے دن اسے اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن سے بندھا ہوگا، یہاں تک کہ اس کے اور ان لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے محاربی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یحییٰ بن سلیمان جعفی منفرد ہیں۔“