المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حدیث نمبر: 9348
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ . عَنْ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا أَبَا بَصْرَةَ ، إِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ ، وَالْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي بَصْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوبصرہ! کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابوبصرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“