المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حدیث نمبر: 9338
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ عُقَيْلٍ وَيُونُسَ وَابْنِ سَمْعَانَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ حَمَلَ مِنْ أُمَّتِي دَيْنًا ثُمَّ جَهَدَ فِي قَضَائِهِ فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَهُ فَأَنَا وَلِيُّهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عُقَيْلٌ وَيُونُسُ وَابْنُ سَمْعَانَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْهُمْ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُقْرِئُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت میں سے جو شخص قرض اٹھائے، پھر اسے ادا کرنے کی پوری کوشش کرے اور ادا کرنے سے پہلے فوت ہو جائے تو میں اس کا ولی (کارساز) ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث امام زہری رحمہ اللہ سے عقیل، یونس اور ابن سمعان کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور ان سے سعید بن ابی ایوب رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں مقری رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“