المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
حدیث نمبر: 9337
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ شِفَاءٌ فَفِي شَرْطَةِ مِحْجَمٍ ، أَوْ فِي شَرْبَةٍ مِنْ عَسَلٍ ، أَوْ كَيِّ نَارٍ يُصِيبُ أَلَمًا ، وَمَا أُحِبُّ أَنْ أَكْتَوِيَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ .
ترجمہ
معاویہ بن حدیج سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر کسی چیز میں شفا ہے تو سینگی کے نشتر میں ہے، یا شہد کے ایک گھونٹ میں، یا آگ سے داغنے میں جو عین تکلیف کی جگہ پر اثر کرے، اور میں داغنے کو پسند نہیں کرتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث معاویہ بن حدیج سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں یزید بن ابی حبیب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“