المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ هَمَّامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہمام ہے۔
حدیث نمبر: 9326
حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، نَا حَرِيزُ بْنُ الْمُسَلَّمِ ، نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا تَنْتِفُوا الشَّيْبَ ؛ فَإِنَّهُ نُورٌ ، وَمَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كُتِبَ لَهُ بِهَا عَشْرُ حَسَنَاتٍ ، وَحُطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ ، وَرُفِعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ .
ترجمہ
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سفید بالوں کو مت اکھاڑو، کیونکہ یہ نور ہیں۔ جس شخص کا اسلام کی حالت میں ایک بال سفید ہو جائے، اس کے بدلے اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اس کا ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے اور اس کا ایک درجہ بلند کر دیا جاتا ہے۔“