❮
❯
حدیث نمبر: 9325
حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، نَا حَرِيزُ بْنُ الْمُسَلَّمِ الصَّنْعَانِيُّ ، نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ يَاسِينَ الزَّيَّاتِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كَيْفَ بِكُمْ إِذَا فَسَقَ شَبَابُكُمْ ، وَطَغَى نِسَاؤُكُمْ ؟ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ ذَلِكَ لَكَائِنٌ ؟ قَالَ : I " وَشَرٌّ مِنْ ذَلِكَ سَيَكُونُ ، كَيْفَ بِكُمْ إِذَا رَأَيْتُمُ الْمَعْرُوفَ مُنْكَرًا وَالْمُنْكَرَ مَعْرُوفًا ؟ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا يَاسِينُ ، وَلَا عَنْ يَاسِينَ إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَرِيزُ بْنُ الْمُسَلَّمِ .
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب تمہارے نوجوان نافرمان ہو جائیں گے اور تمہاری عورتیں سرکشی پر اتر آئیں گی؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا ایسا ضرور ہو کر رہے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور اس سے بھی بدتر حالات آئیں گے۔ تمہارا کیا حال ہوگا جب تم نیکی کو برائی اور برائی کو نیکی سمجھنے لگو گے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے یاسین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یاسین سے عبدالمجید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کے روایت کرنے میں حریز بن مسلم منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الهاء / حدیث: 9325
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف، فيه جرير بن المسلم وهمام بن يحيى لم يُعرفا
تخریج حدیث «قال الهيثمي: في إسناد الطبراني جرير بن المسلم ولم أعرفه والراوي عنه شيخ الطبراني همام بن يحيى لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 281»»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6420»