المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
حدیث نمبر: 9312
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، ثَنَا آدَمُ ، ثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّئُ الْمَلَكَةِ ، مَلْعُونٌ مَنْ ضَارَّ مُسْلِمًا ، أَوْ غَرَّهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا شَيْبَانُ وَأَبُو حَمْزَةَ السُّكَّرِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بدسلوکی کرنے والا (یعنی اپنے ماتحتوں کے ساتھ برا برتاؤ کرنے والا) جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ اور ملعون ہے وہ شخص جو کسی مسلمان کو نقصان پہنچائے یا اسے دھوکا دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شعبی سے یہ حدیث صرف جابر جعفی نے روایت کی ہے، اور جابر سے اسے صرف شیبان اور ابو حمزہ سکری نے روایت کیا ہے۔“