المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، نَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ قَرَظَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْحَبَشَةُ يَلْعَبُونَ ، وَأَنَا أَطَّلِعُ مِنْ خَوْخَةٍ لِي ، فَدَنَا مِنِّي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَوَضَعْتُ يَدَيَّ عَلَى مَنْكِبَيْهِ ، وَجَعَلْتُ أَنْظُرُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّهُنَّ بَنَاتُ أَرْفِدَةَ فَمَا زِلْتُ أَنْظُرُ وَهُمْ يَلْعَبُونَ وَيَرْقُصُونَ حَتَّى كُنْتُ أَنَا الَّذِي انْتَهَيْتُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَرَظَةَ إِلَّا إِسْرَائِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ آدَمُ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ ﷺ (گھر سے) باہر تشریف لائے، حبشی لوگ (کرتب کا) کھیل کھیل رہے تھے اور میں اپنے ایک چھوٹے دریچے سے جھانک رہی تھی، رسول اللہ ﷺ میرے قریب آ گئے تو میں نے اپنے دونوں ہاتھ آپ ﷺ کے کندھوں پر رکھ لیے اور دیکھنے لگی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ارفدہ کی اولاد ہیں۔“ پھر میں برابر دیکھتی رہی، وہ کھیلتے اور ناچتے (اچھلتے کودتے) رہے، یہاں تک کہ میں خود ہی (دیکھنے سے) سیر ہو گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قرظہ رحمہ اللہ سے اسرائیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں آدم منفرد ہیں۔“