المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
حدیث نمبر: 9302
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَعْفَرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَمَةَ الرَّبَعِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ وَسَّعَ عَلَى أَهْلِهِ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ أَوْسَعَ اللهُ عَلَيْهِ سَنَتَهُ كُلَّهَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَعْفَرِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص عاشوراء کے دن اپنے اہل و عیال پر (خرچ میں) کشادگی کرے گا، اللہ تعالیٰ پورے سال اس پر وسعت اور فراخی فرمائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں محمد بن اسماعیل جعفری منفرد ہیں۔“