المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، ثَنَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ بُخْتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَافِعٍ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَى ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ ، اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ ، وَنَقِّ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَافِعٍ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ بُخْتٍ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ إِلَّا خَالِدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَى، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ» ”اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال کے فتنے سے، عذابِ قبر سے، قبر کے فتنے سے، مال داری کے فتنے کے شر سے اور فقر کے فتنے کے شر سے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال کے فتنے کے شر سے۔ اے اللہ! میری خطاؤں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو دے، اور میرے دل کو خطاؤں سے یوں صاف کر دے جیسے تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا ہے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں سستی سے، بڑھاپے سے، گناہ سے اور قرض کے بوجھ سے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن نافع سے عبدالوہاب بن بخت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبدالوہاب سے خالد بن ابی یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن سلمہ منفرد ہیں۔“