المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، ثَنَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ خَالِدِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ زَيْنَبَ ، - امْرَأَةِ عَبْدِ اللهِ - قَالَتْ : جَمَعْتُ مُوَئْلًا لِي مِنَ الصَّدَقَةِ ، فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، إِنِّي جَمَعْتُ مُوَئْلًا لِي مِنَ الصَّدَقَةِ ، فَسَلِي رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : فِي أَيِّ ذَلِكَ أَجْعَلُهُ ؟ أَفِي رَقَبَةٍ أُعْتِقُهَا ؟ أَمْ فِي سَبِيلِ اللهِ ؟ أَمْ عَلَى زَوْجٍ مَجْهُودٍ وَبَنِي أَخٍ أَيْتَامٍ ؟ ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى عَائِشَةَ ، فَذَكَرَتْ لَهُ عَائِشَةُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تَصَدَّقُهُ عَنْ زَوْجٍ مَجْهُودٍ وَبَنِي أَخٍ أَيْتَامٍ ، إِنَّ الصَّدَقَةَ عَلَى ذِي الْقَرَابَةِ تَضْعُفُ مَرَّتَيْنِ فِي الْأَجْرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ .
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا، زوجہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ، بیان کرتی ہیں: ”میں نے صدقہ کرنے کے لیے اپنا کچھ تھوڑا سا مال جمع کر رکھا تھا، تو میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی اور عرض کیا: اے ام المومنین! میں نے صدقہ کرنے کے لیے اپنا کچھ تھوڑا سا مال جمع کیا ہے، آپ رسول اللہ ﷺ سے پوچھ دیجیے کہ میں اسے کہاں خرچ کروں؟ کیا کوئی گردن (غلام) آزاد کرنے میں؟ یا اللہ کی راہ میں؟ یا تنگدست شوہر اور یتیم بھتیجوں پر؟“ پھر رسول اللہ ﷺ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے آپ ﷺ سے یہ بات ذکر کی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے تنگدست شوہر اور یتیم بھتیجوں پر صدقہ کر دو، کیونکہ رشتہ دار پر صدقہ کرنے سے اجر دوگنا ہو جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن ابی انیسہ سے خالد بن ابی یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“