المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 926
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَبَاغَضُوا ، وَلَا تَحَاسَدُوا ، وَلَا تَدَابَرُوا ، وَلَا يَسُومُ أَحَدُكُمْ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ ، وَلَا يَبِيعُ مُهَاجِرٌ لِأَعْرَابِيٍّ ، دَعُوا النَّاسَ يَرْزُقُ اللهُ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ ، وَلَا تَشْتَرِطُ امْرَأَةٌ طَلَاقَ أُخْتِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اور تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، اور نہ کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال بیچے، لوگوں کو ان کے حال پر رہنے دو کہ اللہ تعالیٰ ان کے بعض کو بعض کے ذریعے رزق عطا فرماتا ہے، اور کوئی عورت اپنی (مسلم) بہن کی طلاق کی شرط نہ رکھے۔“
اس حدیث کو عاصم رحمہ اللہ سے صرف ابوبکر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔