❮
❯
حدیث نمبر: 9249
حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، نَا صَدَقَةُ بْنُ بَشِيرٍ - مَوْلَى آلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - عَنْ قُدَامَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ عَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللهِ قَالَ : أَيْ رَبِّ ، لَكَ الْحَمْدُ كَمَا يَنْبَغِي لِجَلَالِ وَجْهِكَ وَلِعَظِيمِ سُلْطَانِكَ ، فَأَعْضَلَتْ بِالْمَلَكَيْنِ ، فَصَعِدَا إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا ، فَقَالَا : أَيْ رَبِّ ، عَبْدُكَ قَدْ قَالَ مَقَالَةً مَا نَدْرِي كَيْفَ نَكْتُبُهَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ صَدَقَةُ بْنُ بَشِيرٍ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے نے کہا: «أَيْ رَبِّ، لَكَ الْحَمْدُ كَمَا يَنْبَغِي لِجَلَالِ وَجْهِكَ وَلِعَظِيمِ سُلْطَانِكَ» ”اے میرے رب! تیرے ہی لیے حمد ہے، جیسا کہ تیرے چہرے کے جلال اور تیری عظیم سلطنت کے شایانِ شان ہے۔“ تو یہ کلمہ دونوں فرشتوں کو مشکل میں ڈال گیا (کہ اس کا ثواب کیسے لکھیں)، چنانچہ وہ دونوں پہلے آسمان کی طرف چڑھے اور عرض کیا: ”اے ہمارے رب! تیرے بندے نے ایک ایسی بات کہی ہے کہ ہم نہیں جانتے اسے کیسے لکھیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اور اس میں صدقہ بن بشیر منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب النون / حدیث: 9249
تخریج حدیث «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3801، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13297»