المعجم الأوسط
باب النون— حرفِ نون سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ نُعْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام نعمان ہے۔
حدیث نمبر: 9247
حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَاهَانَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أُسْرِيَ بِهِ إِلَى السَّمَاءِ أُوحِيَ إِلَيْهِ بِالْأَذَانِ ، فَنَزَلَ بِهِ ، فَعَلَّمَهُ جِبْرِيلُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا يُونُسُ ، وَلَا عَنْ يُونُسَ إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ الْوَاسِطِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کو جب معراج کرائی گئی اور آسمان پر لے جایا گیا تو آپ ﷺ کی طرف اذان کی وحی کی گئی، پھر آپ ﷺ اسے لے کر نیچے تشریف لائے اور سیدنا جبریل علیہ السلام نے آپ ﷺ کو اذان سکھائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے یونس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یونس سے طلحہ بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن ماہان واسطی منفرد ہیں۔“