المعجم الأوسط
باب النون— حرفِ نون سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ نُعْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام نعمان ہے۔
حدیث نمبر: 9246
حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، نَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : الْكَوْثَرُ نَهَرٌ فِي الْجَنَّةِ ، حَافَتَاهُ الذَّهَبُ ، وَيَجْرِي عَلَى الدُّرِّ وَالْيَاقُوتِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ - مَوْصُولًا - عَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ إِلَّا ابْنُ عُلَيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کوثر جنت کی ایک نہر ہے، اس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں اور وہ موتیوں اور یاقوت (کے سنگریزوں) پر بہتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ بن ابی حفصہ سے موصول سند کے ساتھ ابن علیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں سری بن عاصم منفرد ہیں۔“