❮
❯
حدیث نمبر: 924
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ : إِنَّ الْمُخْتَارَ يَزْعُمُ أَنَّهُ يُوحَى إِلَيْهِ . فَقَالَ : I " صَدَقَ وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ .
ترجمہ

ابو اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کی: ”بے شک مختار یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس کی طرف وحی آتی ہے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا ہے، (ارشادِ باری تعالیٰ ہے:) ﴿وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ﴾ (اور یقیناً شیاطین اپنے ساتھیوں کے دلوں میں باتیں ڈالتے ہیں)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے صرف ابوبکر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 924
درجۂ حدیث محدثین: رجاله رجال الصحيح
تخریج حدیث «قال الهيثمي: ورجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 333»»