المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ : أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللهِ شَيْئًا ، وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ ، وَلَا تَزْنُوا ، وَلَا تَسْرِقُوا ، وَلَا تَشْرَبُوا ، فَمَنْ فَعَلَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ ، فَأُقِيمَ عَلَيْهِ حَدُّهُ فَهُوَ كَفَّارَةٌ ، وَمَنْ سَتَرَ اللهُ عَلَيْهِ ، فَحِسَابُهُ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ ضَمِنْتُ لَهُ الْجَنَّةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا الطُّفَاوِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرٌو .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، اور کسی ایسی جان کو قتل نہیں کرو گے جسے اللہ نے حرام قرار دیا ہے مگر حق کے ساتھ، اور نہ زنا کرو گے، نہ چوری کرو گے اور نہ ہی شراب پیو گے۔ پس جس نے ان میں سے کسی کام کا ارتکاب کیا اور اس پر اس کی حد قائم کر دی گئی تو وہ اس کے لیے کفارہ ہے، اور جس کا اللہ نے پردہ رکھ لیا تو اس کا معاملہ اللہ عزوجل کے سپرد ہے، اور جس نے ان میں سے کسی چیز کا ارتکاب نہ کیا تو میں اس کے لیے جنت کا ضامن ہوں۔“
اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے صرف طفاوی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عمرو رحمہ اللہ منفرد ہیں۔