المعجم الأوسط
باب النون— حرفِ نون سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ نَصْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام نصر ہے۔
حدیث نمبر: 9223
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ الْحَكَمِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَابِقٍ ، نَا أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لِكُلِّ أُمَّةٍ مَجُوسٌ ، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ نَصَارَى ، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ يَهُودٌ ، وَإِنَّ مَجُوسَ أُمَّتِي الْقَدَرِيَّةُ ، وَنَصَارَاهُمُ الْخَشَبِيَّةُ ، وَيَهُودُهُمُ الْمُرْجِئَةُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَابِقٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ .
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر امت کے مجوسی ہوتے ہیں، ہر امت کے نصاریٰ ہوتے ہیں اور ہر امت کے یہودی ہوتے ہیں، اور میری امت کے مجوسی قدریہ ہیں، ان کے نصاریٰ خشبیہ ہیں اور ان کے یہودی مرجئہ ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو حازم سے یہ حدیث صرف یحییٰ بن سابق نے روایت کی ہے، اس میں علی بن حجر منفرد ہیں۔“