المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُفَضَّلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مفضل ہے۔
حدیث نمبر: 9218
حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ ، نَا أَبُو حُمَةَ ، ثَنَا أَبُو قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَفَّ النَّاسِ صَلَاةً فِي تَمَامٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا أَبُو قُرَّةَ .
وَيَحْيَى الَّذِي رَوَى عَنْهُ ابْنُ جُرَيْجٍ هَذَا الْحَدِيثَ هُوَ : يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نماز کو مکمل ادا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں سب سے ہلکی نماز پڑھانے والے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے ابو قرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
نیز فرماتے ہیں: ”یحییٰ جن سے ابن جریج رحمہ اللہ نے یہ حدیث روایت کی ہے، وہ یحییٰ بن سعید انصاری ہیں۔“