المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُفَضَّلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مفضل ہے۔
حدیث نمبر: 9217
حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ ، نَا عَلِيُّ بْنُ زِيَادٍ ، ثَنَا أَبُو قُرَّةَ ، قَالَ : ذَكَرَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ قَيْسٍ ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ : أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ سَمِعَ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ ، يُخْبِرُ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَنَّهُ تَفَقَّدَ رِجَالًا فِي الصُّبْحِ ، فَقَالَ : I " أَيْنَ فُلَانٌ ؟ وَأَيْنَ فُلَانٌ ؟ I " قَالَ : مَا مِنْ صَلَاةٍ أَثْقَلُ عَلَى الْمُنَافِقِ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ وَالصُّبْحِ ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا أَبُو قُرَّةَ .
وَقَيْسٌ الَّذِي رَوَى عَنْهُ ابْنُ جُرَيْجٍ هَذَا الْحَدِيثَ هُوَ : قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ .
ترجمہ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فجر کی نماز میں کچھ لوگوں کو غیر حاضر پایا تو فرمایا: ”فلاں کہاں ہے؟ اور فلاں کہاں ہے؟“ پھر فرمایا: ”منافق پر عشاء اور فجر کی نماز سے زیادہ بھاری کوئی نماز نہیں، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ ان دونوں نمازوں میں کیا (اجر) ہے تو وہ ان میں ضرور آئیں، چاہے گھسٹتے ہوئے آنا پڑے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے ابو قرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
نیز فرماتے ہیں: ”قیس جن سے ابن جریج رحمہ اللہ نے یہ حدیث روایت کی ہے، وہ قیس بن ربیع ہیں۔“