المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُفَضَّلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مفضل ہے۔
وَبِهِ حَدَّثَنَا أَبُو قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْأَبْطَحِ ، I " وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ ، فَتَوَضَّأَ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ ، فَخَرَجَ بِلَالٌ بِفَضْلِهِ ، فَصَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ ، يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ ، وَالْحِمَارُ مِنْ وَرَاءِ الْحَرْبَةِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا أَبُو قُرَّةَ .
وَأَبُو خَالِدٍ الَّذِي رَوَى عَنْهُ ابْنُ جُرَيْجٍ هَذَا الْحَدِيثَ هُوَ : الدَّالَانِيُّ .
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ابطح (مکہ کی وادی) میں نماز پڑھی، اور نبی کریم ﷺ چمڑے کے ایک خیمے میں تشریف فرما تھے، آپ ﷺ نے پتھر کے ایک برتن میں وضو فرمایا، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے وضو سے بچا ہوا پانی لے کر باہر نکلے، پھر آپ ﷺ نے ظہر اور عصر کی نماز پڑھائی، (اس حال میں کہ) نیزے (کے سترے) کے پرے سے آپ ﷺ کے آگے سے مرد، عورت اور گدھا گزر رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے ابو قرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
نیز فرماتے ہیں: ”ابو خالد جن سے ابن جریج رحمہ اللہ نے یہ حدیث روایت کی ہے، وہ دالانی ہیں۔“