المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُفَضَّلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مفضل ہے۔
حدیث نمبر: 9215
حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ ، ثَنَا أَبُو حُمَةَ ، ثَنَا أَبُو قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو قَزَعَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَوْهَبَ وَضُوءًا ، فَقِيلَ لَهُ : لَمْ نَجِدْ ذَلِكَ إِلَّا فِي مَسْكِ مَيْتَةٍ ، فَقَالَ : أَدَبَغْتُمُوهُ ؟ I " قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : I " فَهَلُمَّ ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ طُهُورُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا أَبُو قُرَّةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے وضو کے لیے پانی مانگا، تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: ”ہمیں یہ (پانی) مردار جانور کی کھال (کے مشکیزے) کے سوا کہیں نہیں ملا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے اس کھال کو دباغت دی تھی؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو لے آؤ، کیونکہ دباغت ہی اس کی پاکیزگی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے ابو قرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“