المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 921
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانِ قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ سَالِمٍ .
عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ ، وَهُوَ يَقُولُ :
إِلَيْكَ تَعْدُو قَلِقًا وَضِينُهَا مُخَالِفًا دِينَ النَّصَارَى دِينُهَا
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا أَبُو الرَّبِيعِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عرفات سے (مزدلفہ کی طرف) روانہ ہوئے تو آپ ﷺ یہ فرما رہے تھے: « إِلَيْكَ تَعْدُو قَلِقًا وَضِينُهَا مُخَالِفًا دِينَ النَّصَارَى دِينُهَا » ”(اے اللہ!) یہ سواری تیری ہی طرف دوڑی چلی آ رہی ہے جبکہ (تیز رفتاری کی وجہ سے) اس کا تنگ ڈھیلا ہو کر ہل رہا ہے، اس کا دین (طریقہِ حج) نصاریٰ کے دین کے خلاف ہے۔“
اس حدیث کو عاصم رحمہ اللہ سے صرف ابوالربیع رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔