المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 920
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَبْرٍ ، فَقَالَ : مَنْ صَاحِبُ هَذَا الْقَبْرِ ؟ فَقَالُوا : فُلَانٌ . فَقَالَ : I " رَكْعَتَانِ أَحَبُّ إِلَى هَذَا مِنْ بَقِيَّةِ دُنْيَاكُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي مَالِكٍ إِلَّا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ . تَفَرَّدَ بِهِ : حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک قبر کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اس قبر والا کون ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: ”فلاں شخص۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو رکعتیں (نماز پڑھنا) اس شخص کے نزدیک تمہاری باقی ماندہ دنیا سے زیادہ پسندیدہ ہیں۔“
اس حدیث کو ابو مالک رحمہ اللہ سے حفص بن غیاث رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حفص بن عبد اللہ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔