المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُفَضَّلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مفضل ہے۔
حدیث نمبر: 9201
وَبِهِ : قَالَ : ذَكَرَ زَمْعَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا مِنْ عَبْدٍ إِلَّا عَلَى رَأْسِهِ حَرِيرَةٌ مُعَقَّدَةٌ ، فَإِذَا اسْتَيْقَظَ فَحَمِدَ اللهَ ، وَقَامَ فَتَوَضَّأَ فَيُصَلِّي ، حُلَّتِ الْعُقَدُ ، وَإِنِ اسْتَيْقَظَ وَلَمْ يَحْمَدِ اللهَ ، قَالَ لَهُ الشَّيْطَانُ : عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ ، ارْقُدْ ، فَيَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَيْهِ الْحَرِيرَ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر بندے کے سر پر ایک ریشمی ڈوری ہوتی ہے جس میں گرہیں لگی ہوتی ہیں۔ پھر جب وہ بیدار ہو کر اللہ کی حمد کرتا ہے، اور اٹھ کر وضو کرتا ہے اور نماز پڑھتا ہے تو ساری گرہیں کھل جاتی ہیں۔ اور اگر وہ بیدار ہو اور اللہ کی حمد نہ کرے تو شیطان اس سے کہتا ہے: ”ابھی تو لمبی رات باقی ہے، سو جاؤ۔“ چنانچہ شیطان اس پر ریشمی ڈوری کی گرہیں لگا دیتا ہے۔“