المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُفَضَّلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مفضل ہے۔
حدیث نمبر: 9200
وَبِهِ : قَالَ : ذَكَرَ زَمْعَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ ، يَقُولُ : اسْتَأْذَنَتْ أُمُّ سَلَمَةَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحِجَامَةِ ، فَأَذِنَ لَهَا ، فَأَرْسَلَتْ إِلَى أُمٍّ لَهَا مِنَ الرَّضَاعَةِ ، فَحَجَمَتْهَا .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ سے سینگی (پچھنے) لگوانے کی اجازت مانگی تو آپ ﷺ نے انہیں اجازت دے دی، چنانچہ انہوں نے اپنی ایک رضاعی ماں کو بلوا بھیجا اور اس نے انہیں پچھنے لگا دیے۔