المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُوَرِّعٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مورِّع ہے۔
حدیث نمبر: 9182
حَدَّثَنَا مُوَرِّعُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ مُعَاذٍ ، نَا ثَابِتُ بْنُ زُهَيْرٍ ، عَنْ نَافِعٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ الْعِيرَ الَّتِي فِيهَا الْجَرَسُ لَا تَصْحَبُهَا الْمَلَائِكَةُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا ثَابِتُ بْنُ زُهَيْرٍ .
وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ الْجَرَّاحِ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس قافلے میں گھنٹی ہو، فرشتے اس کے ساتھ نہیں رہتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے، انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف ثابت بن زہیر ہی نے روایت کیا ہے۔“
اور (دیگر) لوگوں نے اسے نافع سے، انہوں نے سالم سے، انہوں نے جراح سے اور انہوں نے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔