❮
❯
حدیث نمبر: 9151
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ الْحَارِثِيُّ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مِكْتَفِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ ، وَخَرَجَ مَعَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ ، فَلَمَّا كَانَ بِالْحَرَّةِ نَهَشَتْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَهْلٍ حَيَّةٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ادْعُوا لِي عَمْرَو بْنَ حَزْمٍ ، فَدُعِيَ ، فَعَرَضَ رُقْيَتَهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : I " لَا بَأْسَ بِهَا ، ارْقِهِ I " ، قَالَ : فَوَضَعَ ابْنُ حَزْمٍ يَدَهُ عَلَيْهِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ هُوَ يَمُوتُ . أَوْ : قَدْ مَاتَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " ارْقِهِ ، وَإِنْ كَانَ قَدْ يَمُوتُ I " - أَوْ : I " قَدْ مَاتَ I " - ، فَرَقَاهُ ، فَصَحَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَانْطَلَقَ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَهْلٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
ترجمہ

سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (سفر پر) نکلے اور آپ ﷺ کے ساتھ سیدنا عبدالرحمن بن سہل رضی اللہ عنہ بھی نکلے۔ جب مقامِ حرہ پر پہنچے تو عبدالرحمن بن سہل رضی اللہ عنہ کو ایک سانپ نے ڈس لیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عمرو بن حزم کو میرے پاس بلاؤ۔“ چنانچہ انہیں بلایا گیا تو انہوں نے اپنا دَم نبی کریم ﷺ کے سامنے پیش کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں، اس پر دم کرو۔“ راوی کہتے ہیں: ابن حزم رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ ان پر رکھا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ تو مرنے والا ہے“ یا کہا: ”مر چکا ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس پر دم کرو، اگرچہ یہ مر رہا ہو“ یا فرمایا: ”مر چکا ہو۔“ چنانچہ انہوں نے دم کیا تو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ تندرست ہو گئے اور چل پڑے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں ابراہیم بن منذر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 9151
درجۂ حدیث محدثین: فيه بشر بن عبد الله بن مكيث لم يُعرف، وبقية رجاله ما بين ثقة ومستور
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه بشر بن عبد الله بن مكيث ولم أعرفه وبقية رجاله ما بين ثقة ومستور «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 114»»