المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 915
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . وَفُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وُجُوهُهُمْ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، وَالَّذِينَ يَلُونَهُمْ كَأَحْسَنِ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ ، وَلِكُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ ، عَلَى كُلِّ زَوْجَةٍ حُلَّةٌ يُرَى مُخُّ سَاقِهَا مِنْ وَرَاءِ اللَّحْمِ كَمَا يُرَى الشَّرَابُ الْأَحْمَرُ فِي الزُّجَاجَةِ الْبَيْضَاءِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا فُضَيْلٌ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن جنت میں داخل ہونے والا پہلا گروہ (ایسا ہو گا کہ) ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے، اور جو ان کے بعد ہوں گے وہ آسمان کے سب سے زیادہ چمکدار موتی جیسے ستارے کی مانند ہوں گے۔ ان میں سے ہر مرد کے لیے دو بیویاں ہوں گی، ہر زوجہ پر ایسا لباس ہو گا کہ اس کی پنڈلی کا گودا گوشت کے پیچھے سے بھی نظر آئے گا جیسے سفید شیشے کے برتن میں سرخ مشروب نظر آتا ہے۔“
اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے صرف فضیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔