المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 914
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ : نَا مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : أَتَيْنَا عَنْبَسَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ نَعُودُهُ ، فَقَالَ :
حَدَّثَتْنِي أُخْتِي أُمُّ حَبِيبَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً تَطَوُّعًا ، بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْبَدٍ إِلَّا إِسْحَاقُ .
ترجمہ
معبد بن خالد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم عنبسہ بن ابی سفیان رحمہ اللہ کی بیمار پرسی کے لیے ان کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: مجھے میری بہن ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے حدیث بیان کی، وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص ایک دن میں بارہ رکعتیں نفل ادا کرے گا، اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جائے گا۔“
اس حدیث کو معبد رحمہ اللہ سے صرف اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔