المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حدیث نمبر: 9142
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خُبَيْبٍ . عَنْ جَابِرِ بْنِ أُسَامَةَ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ : لَقِيتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَصْحَابِهِ بِالسُّوقِ ، فَقُلْتُ : أَيْنَ يُرِيدُ رَسُولُ اللهِ ؟ قَالُوا : يُرِيدُ أَنْ يَخُطَّ لِقَوْمِكَ مَسْجِدًا ، قَالَ : فَأَتَيْتُ I " وَقَدْ خَطَّ لَهُمْ مَسْجِدًا ، وَغَرَزَ فِي قِبْلَتِهِ خَشَبَةً ، فَأَقَامَهَا قِبْلَةً I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ أُسَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں بازار میں رسول اللہ ﷺ سے آپ ﷺ کے صحابہ کی معیت میں ملا تو میں نے پوچھا: رسول اللہ ﷺ کہاں کا ارادہ رکھتے ہیں؟ انہوں نے بتایا: آپ ﷺ تمہاری قوم کے لیے مسجد کی حد بندی کرنا چاہتے ہیں۔“ وہ کہتے ہیں: ”پھر میں (ان کے ہاں) پہنچا تو آپ ﷺ ان کے لیے مسجد کی حد بندی فرما چکے تھے اور اس کے قبلے کی جانب ایک لکڑی گاڑ کر اسے قبلہ مقرر فرما دیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث جابر بن اسامہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اور ابراہیم بن منذر اس میں منفرد ہیں۔“