المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ نُودِيَ : أَيْنَ أَبْنَاءُ السِّتِّينَ ؟ وَهُوَ الْعُمُرُ الَّذِي قَالَ : أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي حُسَيْنٍ ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْفَضْلِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : (عبد الرحمن) والله أعلمسیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہوگا تو پکارا جائے گا: ”ساٹھ سال والے کہاں ہیں؟“ اور یہ وہی عمر ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ﴾ ”کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ جسے نصیحت حاصل کرنی ہوتی وہ اس میں نصیحت حاصل کر لیتا، اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی آیا تھا؟““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے صرف ابن ابی حسین نے روایت کیا ہے، اور ابن ابی حسین سے صرف ابراہیم بن فضل نے، اس میں ابن ابی فدیک منفرد ہیں، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً صحیح لفظ ”عبدالرحمن“ ہے، واللہ اعلم۔