المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حدیث نمبر: 9137
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ عَائِشَةَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا كَانَ نَبِيٌّ قَطُّ إِلَّا فِي أُمَّتِهِ مُعَلَّمٌ أَوْ مُعَلَّمَانِ ، وَإِنْ يَكُنْ فِي أُمَّتِي مِنْهُمْ أَحَدٌ فَهُوَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، إِنَّ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ : I " إِنَّ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ I " إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے (راوی کہتے ہیں: میں یہی جانتا ہوں کہ انہی سے روایت ہے) کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس کی امت میں ایک یا دو الہام یافتہ (محدَّث) افراد نہ ہوں، اور اگر میری امت میں ان میں سے کوئی ہے تو وہ عمر بن خطاب ہیں۔ بے شک حق عمر کی زبان اور دل پر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث، یعنی «إِنَّ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ» (بے شک حق عمر کی زبان اور دل پر ہے)، صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابراہیم بن منذر منفرد ہیں۔“